میراکا فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے اعلان

میراکا فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے اعلان

  

لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ میرا کی طرف سے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے اعلان پر ان کے شوہر عتیق الرحمن نے بھی جوابی وار کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان وہ چند روز بعد کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عتیق الرحمن نے میرا کے خلاف قذف کا ایک مقدمہ درج کرایا ہوا تھا جس پر عدالت نے اس وقت حکم امتناعی جاری کردیا جب میرا نے تکذیب نکاح کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عتیق الرحمنٰ نیقذف کا یہ کیس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں میرا کو کم ازکم سات سال سزا ہوسکتی ہے۔عتیق الرحمن میرا کو جواب دینے کے لئے وکلا سے مشورہ کررہے ہیں جس کے بعد وہ بھی پریس کانفرنس کریں گے۔

مزید :

کلچر -