صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے ...

  

لا ہور (خبر نگار)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی و راہزنی کی مختلف وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی موبائل فون اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقے میں محمو د کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر ڈاکو3لاکھ روپے کی نقدی ، طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔سو ل لا ئن میں ثا قب کے گھر سے ڈاکو2لاکھ کی نقد ی او ر مو با ئل فو ن، کا ہنہ کے علاقے میں مبشر کے گھر سے ڈاکو4لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔نو اں کو ٹ کے علا قہ میں یا سر اور اس کی فیملی سے موٹرسائیکل سوار ڈاکو1 لاکھ روپے کی نقدی ، طلائی زیورات اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے۔ ستوکتلہ میں با براور اس کی فیملی سے ڈاکو 1لاکھ 50ہزار ، ما ڈل ٹا ؤ ن میں شیر از اور اس کی فیملی سے 1لاکھ50ہزارروپے کی نقدی ، طلائی زیورات ، اور دیگر قیمتی سامان گن پوائنٹ پر چھین لئے گئے۔ علاوہ ازیں اقبال ٹاؤن،لٹن روڈ ، اکبری گیٹ ،رائیونڈ سٹی ، مانگا منڈی سے موٹرسائیکلیں جبکہ گڑھی شاہو، لاری اڈ ااور سند ر سے شہریوں کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -