وکلا ء کی ہڑتال کے باعث سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کی سماعت آج تک ملتوی

وکلا ء کی ہڑتال کے باعث سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کی سماعت آج تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وکلا ء کی ہڑتال کے باعث سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کی سماعت آج 30مئی تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیاہے ۔استغاثہ کے ملزم ڈی آئی جی رانا عبدالجبار سمیت دیگر پولیس افسران اور اہلکار بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر دو کے جج اعجاز حسن اعوان نے سماعت کی ۔پولیس کی جانب سے وکیل برہان معظم ملک اور عوامی تحریک کی جانب سے وکیل رائے بشیر احمد عدالت میں پیش ہوئے ، عوامی تحریک کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ آج وکلا ء کی ہڑتال ہے اس لئے کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوگی جس پر عدالت نے سماعت آج 30مئی تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -