ضلع کچہری میں قتل کرنے والا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ضلع کچہری میں قتل کرنے والا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  

لاہور(نامہ نگار ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دوروز قبل ضلع کچہری میں پولیس کی زیر حراست ملزم ملک اسلم عرف اچھاکو قتل کرنے والے ملزم رضا خان کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج سجاد احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔پراسیکیوٹر عبدالرؤف وٹو نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو موقع پر گرفتار کیا گیا اور ملزم کے قبضے سے ایک پستول ، 2 میگزین ایک گولی کا خول اور 10 زندہ گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے ابتدائی تفتیش کی گئی ہے جس میں ملزم نے بتایا کہ اس نے 10 لاکھ روپے کے عوض حراستی ملزم کو قتل کرنے کی واردات کی ہے۔پولیس نے استدعا کی کہ ملزم سے مزیدتفتیش اور ساتھی ملزموں کی گرفتاری کے لئے 15روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے جس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے ملزم کا 7روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کردیا ۔

مزید :

علاقائی -