سٹیج ڈراموں کا سلسلہ دوبارہ سے شروع

سٹیج ڈراموں کا سلسلہ دوبارہ سے شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) رمضان المبارک کا پہلا عشرہ مکمل ہونے کے ساتھ ہی سٹیج ڈراموں کا سلسلہ دوبارہ سے شروع ہو گیا۔یکم رمضان المبارک سے لاہور میں تھیٹروں کو بند کر دیا گیا تھا تاہم اب الحمراء کلچرل کمپلیکس ہال ll،الحمراء مال روڈ ہال llاور پنجابی کلچرل کمپلیکس میں سٹیج ڈرامے دوبارہ سے شروع ہو گئے ہیں۔ تاہم ان ڈراموں کو توقع کے مطابق کامیابی نہیں مل سکی ۔ اس حوالے سے تھیٹر کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ سٹیج ڈراموں کو عید الفطر پر ہی شروع کرنا مناسب ہو گا اس سے قبل احتراماً سٹیج ڈرامے نہیں کرنے چاہیے اور جو بھی پروڈیوسر سٹیج ڈرامے کررہے ہیں ان کو کبھی بھی فائدہ نہیں ہو گا ۔

مزید :

کلچر -