نوازشریف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر دوبارہ رپورٹ طلب

نوازشریف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر دوبارہ رپورٹ طلب

  

لاہور(نامہ نگار )سیشن عدالت نے ملکی سالمیت کے خلاف انٹرویو دینے پر میاں نوازشریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر ایف آئی اے سے دوبارہ رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے اسد کھرل کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزارکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میاں نوازشریف کا سرل المیڈا کو دیا گیا انٹرویو بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، انہوں نے نوازشریف کے انٹرویو کے سکرین شاٹس عدالت میں پیش کئے اور کہا کہ حکومت نے متنازعہ انٹرویوکے باوجود نوازشریف کے خلاف کارروائی کے لئے اقدامات نہیں ،نواز شریف نے متنازعہ انٹرویو دے کر ملکی سالمیت کو داؤ پر لگایا اور آئین کے آرٹیکل 4کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،انہوں نے استدعا کی کہ نوازشریف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت غداری کی کارروائی کی جائے۔عدالتی حکم کے باوجود ڈی جی ایف آئی اے نے گزشتہ روزبھی اپنی رپورٹ جمع نہیں کروائی،عدالت نے کیس کی سماعت 9 جون تک ملتوی کرتے ہوئے ایف آئی اے سے دوبارہ رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید :

علاقائی -