پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ایک ساتھ جانے کی اجازت

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ایک ساتھ جانے کی اجازت

  

لاہور(نامہ نگار )سیشن عدالت نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ایک ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے ماں کی درخواست مسترد کردی۔ایڈیشنل سیشن جج نے ثریا بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ جمیل نامی لڑکے نے بیٹی کو اغوا کررکھا ہے۔ عدالت بیٹی کو بازیاب کروا کر میرے ساتھ جانے کا حکم دے۔عدالت میں لڑکی شازیہ نے بیان دیا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیابلکہ پسند کی شادی کی ہے۔عدالت نے لڑ کی کے بیان کی روشنی میں ماں کی درخواست مسترد کردی اور دونوں کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

مزید :

علاقائی -