والدین کی عزت نہ کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے،عارف لوہار

والدین کی عزت نہ کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے،عارف لوہار
والدین کی عزت نہ کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے،عارف لوہار

  

لاہور (فلم رپورٹر)معروف گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ مجھے اپنے والد اور والدہ سے بے پناہ پیارہے ،جو لوگ اپنے والدین سے پیار اور ان کی عزت نہیں کرتے وہ دنیا میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد اور میں نے فوک گلوکاری کی بڑی خدمت کی ہے ،اپنے والد کے نقش و قدم پر چل کر کامیابی حاصل کی ہے جو میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ والد مرحوم کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے اس وقت تک گاتا رہوں گا جب تک میرے پرستار مجھے پسند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں والد اور والدہ کے رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں ، یہ رشتہ دھوپ میں چھاؤں کا احساس ہے۔بد قسمت ہے وہ اولاد جو والدین کی زندگی میں ان کی قدر اور عزت نہیں کرتی۔

مزید :

کلچر -