سلیم شیخ پروڈکشن کی ڈرامہ سیریز’’جگنو‘‘ کے نئے کھیل کی ریکارڈنگ

سلیم شیخ پروڈکشن کی ڈرامہ سیریز’’جگنو‘‘ کے نئے کھیل کی ریکارڈنگ
سلیم شیخ پروڈکشن کی ڈرامہ سیریز’’جگنو‘‘ کے نئے کھیل کی ریکارڈنگ

  

لاہور(فلم رپورٹر)سلیم شیخ پروڈکشن کی ڈرامہ سیریز’’جگنو‘‘ کی ریکارڈنگ گزشتہ روزڈیفنس میں کی گئی جس میں عصمت اقبال،زارا احمد،سلیم شیخ اور جاوید شیخ نے حصہ لیا۔ڈرامے کی کہانی ایسے لوگوں کے بارے میں ہے جو شادی کے بعد اپنی بیوی کو باربارناجائز مطالبات کے ذریعے تنگ کرتے ہیں اور اگر ان کا مطالبہ نہ مانا جائے تو مختلف طریقوں سے بلیک میل کیا جاتا ہے جس سے جہاں بیوی کی زندگی اجیرن ہوجاتی ہے وہیں والدین بھی زندہ درگور ہوجاتے ہیں۔زارا احمد نے بھی ایسی ہی بیوی کا کردار کیا ہے جسے شوہر کی طرف سے نت نئے مطالبات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ زارا احمد کے والد کا کردار جاوید شیخ نے کیا ہے۔اس بارے میں زارا احمد نے بتایا کہ انہیں جاوید شیخ جیسے سینئر اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع پہلی بار ملا ہے جو میرے لئے بڑا اعزاز ہے۔اس سیریز میں سلیم شیخ ’’جگنو‘‘ کا کردار کررہے ہیں۔ڈرامے کے ڈائریکٹر عظیم سجاد ،ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر حنیف جوئیہ،میک اپ فرح اور کیمرا مین علی بودلہ ہیں۔یہ سیریز روزانہ رات ساڑھے نو بجے پی ٹی وی ہوم سے نشر کی جاتی ہے جسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

مزید :

کلچر -