کوہلی دورہ انگلینڈ سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرنے کیلئے پر عزم

کوہلی دورہ انگلینڈ سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرنے کیلئے پر عزم

  

ممبئی (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ وہ رواں برس دورہ انگلینڈ سے قبل سو فیصد فٹنس حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہیں، کوہلی آئی پی ایل کے دوران گردن کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے اور اسے وجہ سے انہوں نے کاؤنٹی کرکٹ سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی۔ بھارتی ٹیم نے جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے جہاں پر اس نے میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی، تین ون ڈے اور پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

کوہلی نے منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی تصویر شیئر کی اور کہا کہ وہ فٹنس حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں اور انہیں پورا یقین ہے کہ دورہ انگلینڈ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -