پاکستانی ٹیم ہیڈنگلے پہنچ گئی

پاکستانی ٹیم ہیڈنگلے پہنچ گئی

  

لندن(صباح نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ ہیڈنگلے، لیڈز میں یکم جون سے شروع ہوگا، لارڈز ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کو حیران و پریشان کرتے ہوئے فتح سمیٹنے والے مہمان پلیئرز منگل کو لندن سے ہیڈنگلے پہنچ گئے،یہاں پر دو روز لہو گرمانے کے بعد جمعے کو سرفراز الیون کلین سوئپ کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔

کلائی کی انجری کا شکار ہونے والے بیٹسمین بابراعظم منگل کوگزشتہ روز واپس وطن آ گئے ہیں، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ یکم جون سے 5 جون تک لیڈز میں کھیلا جائیگا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائیگی جس کا پہلا میچ 12 جون کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی 20 کرکٹ میچ 13 جون کو کھلا جائیگا۔ ٹی 20 سیریز کے دونوں میچز ایڈن برگ کے مقام پر کھیلے جائینگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -