مستفیض الرحمان افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر

مستفیض الرحمان افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر

  

ڈھاکہ (نیٹ نیوز) بنگلہ دیشی ٹیم کے فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ افغانستان کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہو گئے۔ مستفیض الرحمان آئی پی ایل کے دوران انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ڈاکٹر دیباشش چوہدری سکین سے معلوم ہوا ہے کہ مستفیض کو مکمل طور پر فٹ ہونے میں تین ہفتے لگیں گے اسلئے وہ افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز 3 سے 7 جون تک کھیلی جائے گی۔بنگلہ دیشی کرکٹرکاکہناہے کہ وہ بہت جلد صحت یابی حاصل کرکے دوبارہ ٹیم کو جوائن کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کیخلاف سیریز سے قبل ان فٹ ہونے پر بہت مایوسی ہوئی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -