کوئی کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھائے سب خوش ہوتے ہیں، حسن علی

کوئی کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھائے سب خوش ہوتے ہیں، حسن علی

  

لندن(نیٹ نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں حسن علی اور شاداب خان نے پاکستان کی حالیہ کامیابی کو خاندان جیسے ماحول کی مرہون منت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی ایک کھلاڑی بھی بہترین کارکردگی دکھائے تو سب اس پر خوش ہوتے ہیں۔ رمیز راجہ کو انٹر ویو دیتے حسن علی کاکہنا تھا کہ اگر شاداب خان پرفارم کرے تو انہیں خوشی ہوتی ہے اور اگر بابر اعظم بہترین کھیل پیش کرتے ہیں تو ہم دونوں کا دل خوش ہو جاتا ہے۔حسن علی کے مطابق اس کا تمام تر کریڈٹ ٹیم انتظامیہ اور کپتان سرفراز احمد کو جاتا ہے جو انہیں فیملی کی طرح لیڈ کر رہے ہیں اور انہوں نے سب کو یکجا کر رکھا ہے جس کے سبب کوئی بھی اچھی کارکردگی دکھائے تو سب اس کا جشن مناتے ہیں۔ شاداب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم گرانڈ میں ہی نہیں باہر بھی یکجا ہے اور تمام پلیئرز ایک خاندان کی مانند اپنا موثر کردار نبھا رہے ہیں۔

جس کی وجہ سے ٹیم پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میدان سے باہر دکھائی دینے والی ٹیم سپرٹ میدان کے اندر بھی واضح ہے جس کے سہارے انگلینڈ کو لارڈز ٹیسٹ میں ہرانا ممکن ہو سکا کیونکہ ساتھ کھانے پینے اور گھومنے پھرنے والے پلیئرز میں کافی ہم آہنگی پیدا ہو گئی ہے اور ان کی کوشش ہے کہ اس عمدہ ماحول کے زیر اثر مزید کامیابیاں یقینی بنائی جائیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -