فاسٹ باؤلرمحمد عباس ’نمبر ون‘ بولر بننے کے خواہش مند
لندن (نیٹ نیوز)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس نے آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون بولر بننے کی خواہشمند ہیں۔دائیں ہاتھ کے تیز بولر محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں 64 رنز دے کر 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔ نجی چینل سے گفتگومیں محمد عباس نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ‘‘نمبر ون’’ بولر بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال جب انہوں نے ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا، تو سیریز کے اختتام پر وہ 64 ویں نمبر پر تھے لیکن ڈبلن میں آئر لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی پر ان کی رینکنگ 29ہو گئی تھی، جو اب مزید بہتری کے ساتھ 20ہے۔محمد عباس اس بات پر بھی خوش ہیں کہ انھیں کیریئر میں پہلی بار ٹیسٹ کے بہترین بولر ہونے کا موقع کرکٹ کے گھر لارڈز میں ملا۔
لیڈز (نیٹ نیوز ) قومی فاسٹ بولر محمد عباس لارڈز کے بعد لیڈز ٹیسٹ میں بھی اچھی پرفارمنس کیلئے پرعزم ہیں،، ان کا کہنا ہے کہ لارڈز کے اعزازی بورڈ پر نام درج کروانے کی خواہش تو پوری نہ ہوئی لیکن مین آف دی میچ قرار پانے پر وہ خوش ہیں۔ لارڈز ٹیسٹ میں تباہ کن بولنگ کرنے والے محمد عباس کی ہر طرف دھوم مچ گئی۔فاسٹ باؤلر نے اچھی کارکردگی کا کریڈٹ باؤلنگ کوچ اظہر محمود کو دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اظہر محمود کی دی گئی ٹِپس سے بہت فائدہ ہوا۔ محمد عباس کا کہنا تھا لارڈز کے اعزازی بورڈ پر نام درج کرانا ان کی خواہش تھی ایسا تو نہ ہوا لیکن مین آف دی میچ قرار پانے پر وہ خوش ہیں۔قومی فاسٹ باؤلر لارڈز کی پرفارمنس یکم جون سے شروع ہونے والے لیڈز ٹیسٹ میں دہرانے کیلئے پرعزم ہیں۔