صوفیہ ہمانی کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں ، عامر خان

صوفیہ ہمانی کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں ، عامر خان

  

لندن (صباح نیوز)پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے صوفیہ ہمانی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے یہ الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں یاد رہے عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ صلح کو زیادہ عرصہ نہیں گزرا کہ صوفیہ نامی بیوٹیشن کے ساتھ تعلقات کی خبریں میڈیا کی زینت بن گئیں۔عامر نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے ٹوئٹر پر وضاحت جاری کر دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عامرخان نے ان الزامات کو بیسروپا قرار دیتے ہوئے لکھا کہ صوفیہ میرے ساتھ تصویر کھنچوانا چاہتی تھی لیکن اس کے نشے میں ہونے کے باعث سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے جانے کیلئے کہا ۔ اسی وجہ سے اس نے یہ کہانی بنائی۔ اس بات پر حیرت ہے کہ پھر ہماری کوئی تصویر ایک ساتھ کیوں نہیں ہے؟فرض کریں اگر میں نے اسے 20 پانڈؤز دیے تھے اور اس کی حیثیت یہی تھی۔واضح رہے کہ بائیس سالہ بیوٹیشن صوفیہ ہمانی نے عامرخان پرالزام عائد کرتے ہوئے ان کی اہلیہ فریال مخدوم کو بے وفا شوہرسے الگ ہونیکا مشورہ دیا تھا۔صوفیہ کے مطابق ان کے تعلقات عامر کی دوسری بیٹی کی پیدائش کے سترہ دن بعد قائم ہوئے۔ کلب میں ملاقات کے بعد وہ ایسٹ لندن میں واقع ہوٹل لے گئے تھے۔ انہیں نہیں معلوم تھا کہ عامر اور فریال میں سب ٹھیک ہوگیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -