بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی

  

ڈھاکہ (نیٹ نیوز) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے بھارت پہنچ گئی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 3 جون، دوسرا میچ 5 جون جبکہ تیسرا اور آخری میچ 7 جون کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ افغانستان نے بھارت کے خلاف شیڈول تاریخی ٹیسٹ میچ سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز رکھی تھی تاکہ کھلاڑی بھارتی کنڈیشنز سے ہم آہنگی حاصل کر سکیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -