مالٹا 2023ء میں سمال سٹیٹس آف یورپ گیمز کی میزبانی کرے گا

مالٹا 2023ء میں سمال سٹیٹس آف یورپ گیمز کی میزبانی کرے گا

  

ویلیٹا (نیٹ نیوز) مالٹا 2023ء میں شیڈول 20 ویں سمال سٹیٹس آف یورپ گیمز (جی ایس ایس ای)کی میزبانی کرے گا۔ منگل کو مالٹا کی حکومت نے اس بات کا اعلان کیا۔ مالٹا کو تیسری مرتبہ گیمز کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے، وہ اس سے قبل 1993ء اور 2003ء گیمز کی بھی میزبانی کر چکا ہے۔ مالٹا اولمپک کمیٹی کے صدر جولین کا کہنا ہے کہ گیمز کے کامیاب اور یادگار انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔گیمز میں مالٹا،آئس لینڈ،انڈورا، سان مارینو، لکسمبرگ، مناکو، مونٹی نیگرو اور سائپرس شرکت کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -