قومی ٹیم سنگاپور انٹرنیشنل اوپن ٹین پن باؤلنگ میں شرکت کرے گی

قومی ٹیم سنگاپور انٹرنیشنل اوپن ٹین پن باؤلنگ میں شرکت کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) 6رکنی قومی ٹیم سنگاپور انٹرنیشنل اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایاکہ یہ چیمپئن شپ 3 سے 9 جون تک سنگاپور میں کھیلی جانے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کی تیاریاں مکمل ہیں لیکن حکومت کی جانب سے این او سی ابھی تک جاری نہیں ہوا اور پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن نے ایونٹ میں شرکت کے تمام ضروری انتظامات مکمل کر رکھے۔
لیکن این او سی کے انتظار میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ بھر پور محنت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ کھلاڑی ایونٹ میں شاندارکارگردگی کا مظاہرہ کریں گے