چار کوچز کو ایشین کوچنگ سیمینار کیلئے تائیوان بھیجا جائیگا، وصال خان

چار کوچز کو ایشین کوچنگ سیمینار کیلئے تائیوان بھیجا جائیگا، وصال خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان آرچڑی فیڈریشن چار پاکستانی کوچز کو ایشین کوچنگ سیمینار میں شرکت کیلئے تائیوان بھیجا جائیگا۔ پاکستان آرچڑی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایا کہ ایشین آرچڑی فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین کوچنگ سیمینار 5 سے 7 جولائی تک تائیوان میں منعقد ہوگا اس سلسلے میں تین کوچز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا جن میں پاکستان آرمی کے جلال الدین، خیبر پختونخوا سے سرفراز اور پنجاب سے امان اللہ شامل ہیں جبکہ چوتھے کوچ کے نام کا اعلان چند روز میں کر دیا جائیگا۔