آئی سی سی کا الجزیرہ نیوز سے مبینہ فکسنگ کے ثبوت فراہم کرنے کااصرار

آئی سی سی کا الجزیرہ نیوز سے مبینہ فکسنگ کے ثبوت فراہم کرنے کااصرار

  

دبئی (صباح نیوز)عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے انسداد بدعنوانی یونٹ نے الجزیرہ نیوز چینل پر زوردیا ہے کہ وہ مبینہ میچ فکسنگ کے حوالے سے ثبوت اس کے حوالے کریں جس کاپردہ چاک اس کی دستاویزی فلم نے کیاہے جو کہ عالمی کرکٹ میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی سے متعلق ہے ۔آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی یونٹ کے سربراہ ایلکس مارشل نے الجزیرہ نیوز پر زوردیاہے کہ وہ بدعنوانی کو بے نقاب کرنے والی فوٹیج تفتیش کیلیے اس کے حوالے کرے۔انھوں نے بتایا ہماری الجزیرہ نیوز چینل سے بات چیت جاری ہے جو کہ اب تک ہماری ثبوت فراہم کرنے ، ہمارے ساتھ تعاون کرنے کی درخواستوں سے معذرت کرتی آئی ہے جس کے باعث اس حوالے سے اب تک تحقیقات میں رکاوٹ موجودہے۔مارشل کاکہناتھا کہ میں اب نیوز چینل کے پروڈکشن یونٹ پر زوردیتاہوں کہ وہ دستاویزی فلم میں نہ دکھائے گئے اور ایڈٹ شدہ ثبوت ہمارے حوالے کریں تاکہ مبینہ میچ فکسنگ کی مکمل تحقیقات کی جاسکیں۔

الجزیرہ کی دستاویزی فلم میں بھارت انگلینڈ کے درمیان 2016میں چنائے اور بھارت اور آسٹریلیا کے مابین 2017میں رانچی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں اسپاٹ فکسنگ، میچ میں شرطوں سے نتائج حاصل کرنے کا انکشافات کیے گئے ہیں۔دستاویزی فلم نشرہونے کے بعد برطانوی کوچ اور کپتان نے اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کی مذمت کی ہے اور انھیں اشتعال انگیز قراردیا ہے جبکہ آسٹریلیا کاکہنا ہے کہ اتوار کو نشر ہونے والی دستاویزی فلم کے ٹھوس اور قابل بھروسہ ثبوت نہیں ہے۔

B

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -