انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والے عطائیوں کیخلاف آپریشن جاری ، مزید 23کلینکس سیل

انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والے عطائیوں کیخلاف آپریشن جاری ، مزید 23کلینکس ...

  

لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ روزشہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 23عطائیوں کے ا ڈے سیل کر دیے،جن میں 11جنرل فزیشن،پانچ لیبارٹریاں،چار حکیم و جراح، دو جعلی دندان سازاور میڈیکل سٹور شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق بند کیے گئے اڈوں میں 11ایسے عطائیوں کے تھے ،جو خود کو فزیشن ظاہر کرتے تھے۔ان میں ظہور کلینک،رحیم میٹرنٹی اینڈ جنرل ہسپتال،ندیم کلینک،الفضل کلینک،عدیل کلینک،النور فرسٹ ایڈ میڈیکل سنٹر اینڈ ہومیوپیتھک کلینک،لیاقت علی کلینک،افضل کلینک،اویس کلینک،فرحان کلینک اور اصغر کلینک شامل ہیں۔ بند کی گئی پانچ لیبارٹریوں میں حافظ لیب،علی ایکس سنٹر،علی ڈجیٹل لیب،زینب لاہور لیبارٹری اورمیڈکس ڈائیگناسٹک لیب اینڈ ایکس سنٹرشامل ہیں۔ چار حکیموں اورجراحوں کے کاروبار بھی بند کیے گئے ہیں،جوطاہر جراح، میاں الکرم شفاخانہ،حافظ جراح اوربسم اللہ پنسار سٹورہیں جبکہ سردار میڈیکل سٹورکو بھی بند کر دیا گیا ہے ۔دودندان سازوں فیاض ڈینٹل کلینک اورادیاں ڈینٹل کلینک کو بھی سیل کر دیا گیاہے۔ کمیشن کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں85علاج گاہوں پرچھاپے مارے ۔ان میں سے 25عطائیوں نے نئے کارروبار شروع کردیے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -