یوم شہادت حضرت علیؓ کے جلوس کی سیکیورٹی فول پروفبنائیں گے،سمیر سید
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی و یوم شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس نادر ہا ل میں ہوا۔اجلاس میں توقیر حسین بابا،سید جعفر علی شاہ،امیر حسین،پیر سید محمد عثمان نوری،ذوالفقار حیدر نقوی اور دیگر علماء نے شرکت کی۔اجلا س میں یو م شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر 21رمضان المبارک کو نکلنے والے جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے اے سی(سٹی) عبداللہ خرم نیازی اور ایس پی (سٹی) کو لائسنس ہولڈر کے ساتھ ملکر روٹ کا دورہ کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ 21رمضان المبارک کو یو م شہادت حضرت علیؓ کے جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ سول ڈیفنس اور سکاؤٹس ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جلوس کے روٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے اور کنٹرول روم بنایا جائے گا۔ڈی سی لاہور سمیراحمد سیدنے افسران کو ہدایت کی کہ جلوس کے روٹ پر پیچ ورک کا کام مکمل کیا جائے اور لائٹنگ کا بھی مناسب انتظام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کے روٹ سے تجاوزات کو ختم کیا جائے اور لٹکتی تاروں کوہٹایا جائے۔ا نہوں نے کہا کہ پارکنگ کے لیے مناسب انتظامات کیئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ جلوس کے روٹ پر عارضی ہسپتال بھی قائم کیئے جائیں گے۔اجلاس میں علمائے کرام اور شیعہ حضرات نے امن کے پرچارکو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیااورڈی سی لاہور سمیر احمد سید کو وزیر اعلیٰ کی طرف سے ایوارڈ ملنے پر مبارک باد پیش کی۔