عمران خان کی تقریر لکھنے والے غیر جمہوری سوچ رکھتے ہیں،آزاد تبسم

عمران خان کی تقریر لکھنے والے غیر جمہوری سوچ رکھتے ہیں،آزاد تبسم

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ عمران خان غیر جمہوری طرز عمل اختیار کئے ہوئے ہیں ، ان کو تقریر لکھ کر دینے والے بھی غیر جمہوری سوچ کے حامل ہیں ، تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں گروہ بن گئی ہے ، عمران خان اور پیپلزپارٹی کا اتحاد ان کے اپنے مفادات کے لئے ہے ، جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ ترقی کے پہیے کو روکنا کیا عوام کی خدمت ہے؟ عوام کی خدمت سے یکسر عاری عناصر کو ملک کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی۔سیاسی شعبدہ بازوں نے عوام کی خدمت کی بجائے قوم کا وقت برباد کیاہے۔ الزامات اور منفی سیاست کرنے والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہے۔ 2018 کے انتخابات میں عوام منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیں گے۔ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو عبادت کا درجہ دیا ہے۔پاکستان ہمارا ہے اور ہم سب نے مل کر اسے سنوارنا ہے پاکستان کے عوام بے بنیاد الزامات اور جھوٹ کی سیاست نہیں بلکہ ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔

تبسم

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -