غیور عوام ملکی دفاع کیلئے نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں،محمد نعیم

غیور عوام ملکی دفاع کیلئے نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں،محمد نعیم

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے نائب صدرملک محمد نعیم نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے بیرونی دباؤ کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے امریکی صدر کی پانچ ارب ڈالر کی آفر کو ٹھکرا کر چاغی کے مقام پر نعرہ تکبیر کے ساتھ ملت اسلامیہ کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کی صور ت میں پہلی ایٹمی قوت کا تحفہ دیا ۔ اپنے ایک بیان میں ا ن کا مزید کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کو ملکی دفاع و استحکام کو سبوتاژ کرنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ۔ پاکستان کے غیور عوام ملکی دفاع اور سالمیت کے تحفظ کیلئے میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -