پنجاب کی 11کمپنیوں میں اربوں روپے کے گھپلے تشویشناک ہیں،کامران سیف

پنجاب کی 11کمپنیوں میں اربوں روپے کے گھپلے تشویشناک ہیں،کامران سیف

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات لاہور میاں کامران سیف نے پنجاب میں56کمپنیز کرپشن سکینڈل کے سلسلہ میں پنجاب کی11سرکاری کمپنیوں کی سپیشل آڈٹ رپورٹس میں 166ارب9کروڑ 98لاکھ32ہزار روپے کی بے ضابطگیوں، مبینہ کرپشن کی نشاندہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر حکومتی عہدیداروں ،اراکین اسمبلی کے من پسند افراد کو ٹھیکے دین کو کرپشن کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نیب لوٹی ہوئی دولت برآمد کروا کر قومی خزانے میں جمع کروائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ پنجاب حکومت کے جس منصوبے کی بھی تحقیقات کی جاتی ہے کرپشن کے ہوشربا انکشافات سامنے آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سپیشل آڈٹ رپورٹ میں گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں1رب83کروڑ کی کرپشن سامنے آئی۔

میاں کامران

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -