پی کے ایل آئی میں پہلا کڈنی ٹرانسپلانٹ ، گردہ مریض کی بہن نے عطیہ دیا

پی کے ایل آئی میں پہلا کڈنی ٹرانسپلانٹ ، گردہ مریض کی بہن نے عطیہ دیا

  

لاہور(پ ر)پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر میں گذشتہ روز ہسپتال کا پہلا کڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن کامیابی سے انجام پاگیا۔یہ آپریشن ہسپتال کے سی ای او اور صدر پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر کی سربراہی میں انجام پایا جو کہ کڈنی ٹرانسپلانٹ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر ہیں۔ قلعہ دیدار سنگھ، ضلع گوجرانوالہ کا رہائشی34سالہ مریض جو کہ پیشے کے لحاظ سے ایک ٹیچر ہے،گردے کی شدید بیماری میں مبتلا تھا۔مریض کی بہن نے اسے گردے کا عطیہ دیا جو کہ اتفاق سے مریض کی سالگرہ کادن بھی تھا ۔ہسپتال انتظامیہ پاکستان میں ہیلتھ کئیر کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے اورغریب اور مستحق مریضوں کو بلاتفریق تما م تر تشخیصی و معالجاتی سہولیات فراہم کرنے کے مشن کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے ۔یہ کامیاب آپریشن ہسپتال کے سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ کئیر ادارہ بننے کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -