پوائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 56گرانفروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

پوائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 56گرانفروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے1051مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر31دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 37,900روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،54افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر56افراد کو گرفتار کروایا گیا۔26 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ گرانفروشوں اور زخیرہ اندوزوں کی سرکوبی کے لئے عوام کو بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔جو دکاندار بھی کسی بھی چیز کے زائد پیسے وصول کرے تو انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے نمبروں پر فوری اطلاع کی جائے ۔سمیر احمد سید نے کہا کہ عوام اور انتظامیہ مل کر ایسے عناصر کو قانون کی گرفت میں لاسکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان بازاروں میں شہری بھرپور طریقے سے مستفید ہو رہے ہیں آٹا چینی اور دیگر اشیاء ضرورویہ وافر مقدار میں مہیا کی جارہی ہیں ۔سستے بازاروں میں عوامی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -