ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے سینئر افسران کے اعزاز میں افطار ڈنر

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے سینئر افسران کے اعزاز میں افطار ڈنر

  

لاہور(پ ر)صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے مقامی ہوٹل میں محکمہ کے سینئر افسران کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر پانچ سال میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں اور ان کی کارکردگی کو سراہا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں مجتبیٰ شجاع نے کہا کہ پانچ سال پرانے اور موجودہ محکمہ ایکسائز میں بہت فرق ہے ۔ محکمہ کے سیکرٹری ڈاکٹر احمد بلال، ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل اور دیگر افسران نے ٹیم سپرٹ کے جزبے کے تحت کام کر کے محکمے کو مینوئل سے مکمل طور پر ڈیجیٹلائیزڈ کر دیا ہے ۔ صوبے کے طول و عرض میں عوام کیلئے سہولتی مراکز قائم کر کے ٹیکس دہندگان کیلئے سہولیات کا اعلی معیار متعارف کرایا گیا ہے ۔ تقریب سے سیکرٹری ایکسائز ڈاکٹر احمد بلال اور دیگر افسران نے بھی خطاب کیا اور محکمے کی ترقی اور اسے جدید بنیادوں پر استوار کرنے میں صوبائی وزیر کی سرپرستی اور قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -