واپڈا کے 20ہزار ملازمین کو عیدالفطر پر ایک بونس تنخواہ ملے گی

واپڈا کے 20ہزار ملازمین کو عیدالفطر پر ایک بونس تنخواہ ملے گی

  

لاہور( پ ر)واپڈا کے ہائیڈل اور واٹر و کامن سروسز کے بیس ہزار ملازمین کو واپڈا اتھارٹی اور آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مابین باہمی مذاکرات سے اْنہیں عیدالفطر کے موقعہ پر ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے نے ملازمین کے اس دیرینہ مطالبہ کو پورا کرتے وقت جنرل(ر) مزمل حسین چیئرمین واپڈا اور واپڈا اتھارٹی کا دلی شکریہ ادا کیا ہے اور اْنہیں یقین دلایا ہے کہ واپڈا ملازمین قومی ادارہ بجلی وپانی کے منصوبوں کو تیزی سے بروقت مکمل کرنے اور واپڈا کی بہتر کارکردگی کے مقاصد کی تکمیل کے لئے کوئی کسر ایفاء نہیں رکھیں گے اس موقعہ پر محمد اکرام خان ممبر(فنانس) واپڈا، محمد انور خان جنرل مینجر (فنانس واپڈا ، بریگیڈیئر(ر) شعیب تقی جنرل مینجر انسانی وسائل اور یونین کی نمائندگی بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری، حاجی ہمایوں تربیلا پاور ہاؤس، ملک اشرف تربیلا ڈیم، سید شرف وارسک پاور ہاؤس، مشتاق احمدغازی بروتھا پاور ہاؤس، عبدالطیف نظامانی صدر یونین ہذا، محمد رمضان اچکزئی بلوچستان، گوہر تاج (خیبرپختونخواہ)، نوشیر خان ودیگر نمائندگان یونین ہذا بھی موجود تھے اس موقعہ پر ملازمین کے دیگر مطالبات پر بھی طویل مذاکرات ہوئے جس کے فیصلوں کا اعلان آئندہ باہمی میٹنگ میں کیاجائے گا۔

بونس تنخواہ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -