حضرت خدیجۃالکبریؓ اعلیٰ اخلاق وبلندکردار کی مالکہ خاتون تھیں،خادم شرقپوری

حضرت خدیجۃالکبریؓ اعلیٰ اخلاق وبلندکردار کی مالکہ خاتون تھیں،خادم شرقپوری

  

فیروزوالہ(نامہ نگار)جمعیت علمائے پاکستان شاہدرہ کے رہنما الحاج صاحبزادہ پیر خادم حسین شرقپوری نے کہا حضرت سیدہ خدیجۃالکبریؓ اعلیٰ اخلاق وبلندکردارکی مالکہ خاتون تھیں ،۔آپ کو رسول کریم کی پہلی بیوی کاشرف ہونے کے ساتھ عورتوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے کی سعادت بھی حاصل ہوئی ۔آپ کا وصال رمضان المبارک کی مقدس ساعتوں میں ہوااورمکہ مکرمہ کی جنت البقیع میں تدفین عمل میں آئی ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جامع مسجد نور شاہدرہ ٹاؤن میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمتحدہ مجلس عمل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سردارمحمد خاں لغاری ،بانی تحریک ختم نبوت الحاج صاحبزادہ پیرعلامہ نصیراحمدقادری اوردیگرعلامہ کرام نے بھی خطاب کیا ۔مقررین نے کہا حضرت خدیجہ پاکیزگی وطہارت ،عزت وعصمت ،شرافت وصداقت اورحسن سیرت میں اپنی مثال آپ تھیں ۔انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنی بیٹیوں کوان مقدس خواتین کے حالات وواقعات سے آگاہ کیا کریں اورمغرب کی نقالی سے بچائیں ۔پردے کا احترام کریں تاکہ اس کامقام بہت بلند ہے ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ سے ہی انقلاب آسکتاہے۔

خادم شرقپوری

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -