ایوان کارکنان میں انعامی مقابلہ حسن قرآت
لاہور() نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں تقریبات ماہ رمضان المبارک کے سلسلے میں آج دس بجے صبح کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات کے مابین انعامی مقابلہ حسن نعتؐ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان مقابلوں کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔