مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ ملکی مفادات کو مقدم رکھا،پیر اشرفرسول

مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ ملکی مفادات کو مقدم رکھا،پیر اشرفرسول

  

فیروزوالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اوررکن پنجاب اسمبلی پیرمحمداشرف رسول نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کاہرکارکن وطن کے دفاع اورقومی نظریے کے تحفظ کیلئے اپنی جان نچھاورکرنے کو تیارہے اورپاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملکی مفاد اوردفاع کو سیاست پرمقدم رکھا۔میاں نوازشریف نے 1998 میں ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیربنانے کا تاریخی فیصلہ بھی اسی عزم اوریقین کا مظہرہے کہ پاکستان کو دفاعی لحاظ سے دنیاکی عظیم طاقت بنایاجائے گا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ز یراہتمام یوم تکبیرکے سلسلے میں منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایم پی اے پیرمحمد اشرف رسول نے کہا کہ میاں نوازشریف کے فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کو توانائی بحران اوردہشت گردی کی لعنت سے نجات ملی ،عوام نے کارکردگی کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا۔حکومت نے کاکردگی کے ذریعے ووٹ کو عزت دی ۔کامیاب حکومتی پالیسیوں سے قومی معیشت بحال ہوکراستحکا م کی راہ پرگامزن ہو ئی ہے۔آئندہ الیکشن میں بھی پاکستان مسلم لیگ (ن)اکثریت سے کامیاب ہوکرنئی حکومت بنائے گی۔ دھرناکی سیاست کرنیوالوں کو عوام ووٹ کی طاقت سے مسترد کردینگے۔انہوں نے کہا پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمنوں کوصفحہ ہستی سے مٹادینگے۔تاریخ گواہ ہے کہ ایٹمی دھماکہ کرنابلاشبہ نوازشریف کا عظیم کارنامہ تھاامریکہ نے نوازشریف کوایٹمی دھماکوں سے روکنے کیلئے اربوں ڈالرکی پیشکش کی مگرانہوں نے ٹھکرادی ۔آج جو الزامات محب وطن پرلگائے جارہے ہیں وہ جھوٹ کاپلنداہیں ۔اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ (ن)تحصیل فیروزوالہ کے صدرحاجی ظفراحمدمظفر،پاکستان مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے رہنما سید معمرحسنی رسول ،طارق محمود ڈار ،راناناصرعلی ۔طارق محمود کھوکھراوردیگرارکان نے بھی خطاب کیا ۔

پیر اشرف

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -