غریب عوام پر مہنگائی کا بم گرایا جارہا ہے،سجاد حسین بلوچ

غریب عوام پر مہنگائی کا بم گرایا جارہا ہے،سجاد حسین بلوچ

  

لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے صدر سجاد حسین بلوچ نے کہا ہے کہ غریب عوام پر مہنگائی کا بم گرایا جارہا ہے لوگ غربت کی دلدل میں دن بدن پھنس رہے ہیں مگر چور حکمران اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے چکر میں عدلیہ جیسے مقدس ادارے پر وار پے وار کررہے ہیں قوم چور حکمرانوں کا چہرہ دیکھ چکی ہے اب عوام ان کے جھوٹے نعروں اور معصوم شکلوں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ملک کا ہر شہری چور حکمرانوں کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیبرونگ کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سجاد بلوچ نے کہا کہ قو م اس بار این آر او نہیں بلکہ چور حکمرانوں کو جیلوں میں دیکھنا چاہتی ہے اب چور مچائے شور کی پالیسی نہیں چلے گی بلکہ ملک سے لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا عوام اب کرپشن سے پاک ملک دیکھنا چاہتے ہیں۔

سجاد بلوچ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -