28مئی ملکی تاریخ کا اہم اور ناقابل فراموش دن ہے،عمر بٹ
لاہور(پ ر)مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے نائب صدر عمر بٹ نے کہاہے کہ یوم تکبیر 28 مئی ملکی تاریخ کا اہم اور انتہائی ناقابل فراموش دن ہے جب بھارت کے غرور کو خاک میں ملانے کیلئے پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئے ۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے اپنے ہر دور حکومت میں ملکی فلاح ، استحکام اور تحفظ کیلئے شاندار اقدامات کئے ہیں ۔ مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں متحد اور یک جان ہے آئندہ عام انتخابا ت میں بھی مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی ۔
عمر بٹ