محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن کے گریڈ 17 کے 70 اساتذہ کی گریڈ 18 میں ترقی

محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن کے گریڈ 17 کے 70 اساتذہ کی گریڈ 18 میں ترقی

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے گریڈ 17 کے 70 میل اور فی میل اساتذہ کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ترقی پانے والوں میں 57 خواتین اور 13 مرد اساتذہ شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے عرصہ دراز سے ترقی کے منتظر 70میل اور فی میل اساتذہ کو گریڈ 17سے گریڈ 18میں ترقی دے دی ہے ترقی پانے والوں میں سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ،اور ہیڈ ماسٹرز،ہیڈ مسٹریس شامل ہیں ۔ترقی کے لئے ڈیپارٹمنٹ پرموشن کمیٹی کا اجلاس 24 مئی کو ہوئی تھی۔ڈی پی سی کی فائنل سفارشات کے بعد اساتذہ کو گریڈ 18 میں ترقی دی گئی ہے محکمہ تعلیم نے ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ترقی پانے والے اساتذہ کا تعلق لاہور،خانیوال ،جھنگ ،بھکر ،فیصل آباد ، اوکاڑہاور دیگر اضلاع سے ہے۔سکول ایجوکیشن کے مطابق ترقی پانے والے اساتذہ کو مختلف اضلاع میں ہیڈ ماسٹرز،ہیڈ مسٹریس اورسینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ تعینات کیا جائے گا ۔مراسلے کے مطابق اساتذہ کو فوری طور پر ان کے عہدوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایات کر دی گئیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -