ختم نبوت ؐ کا حصہ ، مسلم لیگ (ن) نظریہ پاکستان کی محافظ ، اسلام کو بنیاد سمجھتی ہے : احسن اقبال

ختم نبوت ؐ کا حصہ ، مسلم لیگ (ن) نظریہ پاکستان کی محافظ ، اسلام کو بنیاد سمجھتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نارووال (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ نارووال کی دھرتی میں میرا خون شامل ہو گیا ہے جس نے مجھ پر گولی چلائی اس کو نفرت کی ترغیب دی گئی یہ کون لوگ ہیں جو ایک مسلمان کو دوسرے مسلمان سے لڑوانا چاہتے ہیں۔ یہ گولی جو میرے اندر ہے مجھے یاد دلاتی رہے گی ،انہوں نے کہا کہ کس نے جنت یا دوزخ میں جانا ہے اس کا فیصلہ کسی مولوی نے نہیں بلکہ روز قیامت اللہ پاک کی ذات نے کرنا ہے ہم نے نفرت کی سیاست کو ختم کرنا ہے جو ختم نبوت کا گستاخ ہوگا وہ اپنے ایمان کو ختم کر لے گا۔جب مسلم لیگ ن کو دھرنے سے ختم نبوت مذہبی جذبات بھڑکائے گئے ، نارووال میں نئے تعمیر ہونے والے ریلوے اسٹیشن کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نظریہ پاکستان کی محافظ اور اسلام کو بنیاد سمجھتی ہے آج پاکستان پرامن پاکستان بنا ہے۔ 5 سالوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔ اگر ملک کی قیادت سے کوئی تبدیلی آتی ہے تو 1990 والی تاریخ دہرائی جائی گی، ایک پراجیکٹ کو ہم نے شروع کیا اور پھر دوسری حکومت نے اس پر کام نہ کیا اسطرح ایسے پراجیکٹ کئی سالوں کے بعد دوگنی رقم لگا کر لیٹ بنے،سی پیک اس صدی کا پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ تھا ۔عمران خان 100 دن کے منصوبے والے نے سی پیک کو تسلیم کیا ہے اگر تمہاری حکومت آئی تو 1 سال چائنہ کو صفائی دینا پڑے گی کہ تمھارے دھرنے کی وجہ سے صدر چائنہ کا دورہ منسوخ ہوا تھا۔

مزید :

علاقائی -