محفوظ ترین ایشیائی ممالک میں سنگا پور ،غیرمحفوظ میں پاکستان سر فہرست

محفوظ ترین ایشیائی ممالک میں سنگا پور ،غیرمحفوظ میں پاکستان سر فہرست

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )محفوظ ترین اور پر امن ایشیائی ممالک کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق سنگا پور کومحفوظ ترین ملک قرار دیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکہ کی غیر سرکاری تنظیم ورلڈ جسٹس پراجیکٹ کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی ممالک میں سب سے محفوظ ترین ملک سنگاپور ہے جبکہ اس فہرست میں ایشیائی ممالک میں دوسرے نمبر پر جاپان براجمان ہے۔تیسرے نمبر پرجنوبی کوریا، چوتھے پر چین اور پانچویں پرمنگولیا محفوظ ترین ملک قرار دیے گئے ہیں۔دوسری جانب ایشیاء کے غیر محفوظ ترین ممالک میں پاکستان سب سے اوپر ہے۔ 113ممالک کی اس فہرست میں ایشیائی ممالک میں لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کا جائزہ لیا گیا جس میں پاکستان سب سے آخر میں ہے اور سب سے اوپر سنگا پور ہے۔لوٹ، مار، قتل و غارت، چوری، چکاری کے لحاظ سے پاکستان کو غیر محفوظ ترین ایشیائی ملک قرار دیا گیا ہے۔ 133 ممالک کی فہرست میں بھارت 98، بنگلہ دیش 102 اور فلپائن 107 ویں نمبر پر ہے۔

مزید :

علاقائی -