سیشن کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں کی سیکیورٹی مزید فول پروف بنا دی گئی
لاہور(نامہ نگار ) ضلع کچہری میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد لاہور کی ماتحت عدالتوں کی سیکیورٹی مزید فول پروف بنا دی گئی۔سائلین اور وکلاء کی جامہ تلاشی کے بعد احاطہ عدالت میں داخل ہونے دیا جارہاہے۔ سیشن کورٹ سمیت لاہور کی تمام عدالتوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔عدالت میں پولیس کی نفری بھی مزید بڑھا دی گئی۔وکلاء اور سائلین کوچار مختلف جگہوں پر سخت چیکنگ کے بعد عدالتوں میں داخل ہونے دیا جارہاہے،مورچوں پر ماہر سنائپرتعینات کردئے گئے ہیں۔سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کو بھی عدالتوں کے باہر تعینات اور مشکوک افراد پر نظر رکھنے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔