بھارت کی مختلف ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 40 افراد ہلاک،28زخمی

بھارت کی مختلف ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 40 افراد ہلاک،28زخمی

  

نئی دہلی(این این آئی) بھارت کی مختلف ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 40 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات اْتر پردیش، بہار اور جھارکھنڈ کی ریاستوں میں پیش آئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بہار میں 19 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ہمسایہ ریاست جھارکھنڈ میں 12 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے۔ سیکریٹری انفارمیشن ایونیش اوستی کا کہنا تھا کہ اْتر پردیش کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور ضلعی مجسٹریٹ کو آئندہ 24 گھنٹوں میں امدادی سامان متاثرین تک پہنچانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ہلاکتیں

مزید :

علاقائی -