پتنگ کا نشان کون استعمال کرے گا؟ ایم کیو ایم پھر اختلافات کا شکار

پتنگ کا نشان کون استعمال کرے گا؟ ایم کیو ایم پھر اختلافات کا شکار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )عام انتخابات 2018ء میں پتنگ کا نشان کون استعمال کرے گا؟ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا بہادرآباد اور پی آئی بی گروپ پھر آمنے سامنے آگئے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پتنگ کا نشان ایم کیوایم پاکستان کو الاٹ کیا تاہم الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد پتنگ کے نشان پر دونوں دھڑوں نے اپنا دعویٰ کردیا ہے۔ایم کیو ایم بہادرآباد کے رہنما فاروق ستار کا دعویٰ ہے الیکشن کمیشن نے پتنگ کا نشان ان کی درخواست پر ایم کیو ایم کو الاٹ کیا۔فاروق ستار نے اپنی ٹوئٹ میں الیکشن کمیشن کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ د و سری جانب بہادرآباد گروپ کا دعویٰ ہے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے پتنگ کے نشان کیلئے متحدہ کے دونوں دھڑوں نے علیحدہ علیحدہ درخواستیں جمع کرائی تھیں۔اطلاعات کے مطابق ایم کیوایم پی آئی بی نے امیدواروں کے انتخاب کیلئے پارلیمانی بورڈ بھی تشکیل دیدیا ہے اور یہ فاروق ستار نے تشکیل دیا ہے جس میں شاہدپاشا، عبدالوسیم، جاویدکاظمی، ارشدشاہ اور منوہر لعل شامل ہیں۔

ایم کیو ایم

مزید :

علاقائی -