عدالتوں میں ناقص سیکیورٹی انتظامات کے باعث وکلا کی جزوی ہڑتال

عدالتوں میں ناقص سیکیورٹی انتظامات کے باعث وکلا کی جزوی ہڑتال

  

لاہور(نامہ نگار ) عدالتوں میں ناقص سیکیورٹی انتظامات کے باعث لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جزوی ہڑتال کی گئی۔ایک روز قبل ضلع کچہری میں حراستی ملزم کے قتل کے باعث وکلاء نے ہڑتال کا اعلان کیاتھا۔سیشن کورٹ، ضلع کچہری ، ماڈل ٹاؤن کچہری اور کینٹ کچہری سمیت ماتحت عدالتوں میں وکلاء پیش نہیں ہوئے اور زیر سماعت مقدمات میں اگلی تاریخیں دے دی گئیں۔سیکرٹری لاہور بار سہیل مرشد نے عدالتوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر جدید سیکیورٹی آلات نصب کرنے اور انتظامات بہترین کرنے کا مطالبہ کر دیاہے جبکہ لاہور بار ایسوسی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ مزید لائحہ عمل 31 مئی کو جنرل ہاؤس کے اجلاس میں طے کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -