جدہ کے نئے کنگ عبدالعز یز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تجرباتی پروازوں کا سلسلہ شروع

جدہ کے نئے کنگ عبدالعز یز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تجرباتی پروازوں کا سلسلہ ...

  

جدہ (بیورو رپورٹ) سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے اعلان کیا ہے کہ جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تجرباتی پروازوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ جدہ ایئرپورٹ پر پہلی تجرباتی پرواز اتر گئی۔رفتہ رفتہ پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائیگا۔ محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالحکیم التمیمی نے جدہ کے نئے ایئرپورٹ کی تعمیر کی سرپرستی پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور تجرباتی پروازوں کے آغاز پر انہیں مبارکباد پیش کی۔تجرباتی عمل 4مراحل میں انجام دیا جائیگا۔جنوری سے مارچ 2019ء4 تک نیا ہوائی اڈہ مکمل طریقے سے کام کرنے لگے گا۔

تجرباتی پروازیں

مزید :

علاقائی -