لاہور ،گوجرانوالہ ، فیصل آباد ڈویژنز سے پی پی پی کے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل

لاہور ،گوجرانوالہ ، فیصل آباد ڈویژنز سے پی پی پی کے امیدواروں کے انٹرویوز ...

  

لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب سیکرٹریٹ میں گزشتہ روز پارلیمانی بورڈ نے گوجرانوالہ ، فیصل آباد اور لاہور ڈویژنز ورورل کے امیدواروں کے انٹرویوز لیے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی بورڈ کے ارکان میں قمر زمان کائرہ ،چوہدری منظور احمد، اعتزاز احسن،راجہ پرویز اشرف اور ثمینہ خالدگھرکی شامل ہیں۔گوجرانوالہ سے40امیدواروں نے قومی اسمبلی جبکہ 100 امید واروں نے پنجاب اسمبلی ۔فیصل آباد سے 25امیدواروں نے قومی اسمبلی جبکہ 45امید واروں نے پنجاب اسمبلی ، دریں اثناء لاہو ر رورل ڈویژن سے 30 امیدواروں نے قومی اسمبلی جبکہ 75امید واروں نے پنجاب اسمبلی کیلئے درخواستیں جمع کروائیں۔

انٹرویوز مکمل

مزید :

علاقائی -