سیکیورٹی کوبہتر بنانے کیلئے ماڈل ٹاؤن کچہری میں اہم اجلاس

سیکیورٹی کوبہتر بنانے کیلئے ماڈل ٹاؤن کچہری میں اہم اجلاس

  

لاہور(نامہ نگار ) عدالتوں میں فائرنگ اور لڑائی جھگڑے کے واقعات کو کنٹرول کرنے اور سیکیورٹی کوبہتر بنانے کیلئے ماڈل ٹاؤن کچہری میں اہم اجلاس سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ عظمت اللہ اعوان کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن کچہری میں اہم اجلاس ہوا۔سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس میں جوڈیشل مجسٹریٹ اشتیاق احمد خان ، ایس پی ماڈل ٹاؤن فیصل شہزاد،ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن ،ایس ایچ او نصیر آباد رمضان ڈوگر نے شرکت کی۔اجلاس میں عدالتی بلڈنگ کی سیکیورٹی کیلئے5الگ دروازے لگانے کی تجویز زیر غور آئی ۔سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ عظمت اللہ اعوان کا کہنا تھا کہ پانچ دروازے لگانے سے عدالتوں ، بخشی خانہ اور پراسیکیوشن بلڈنگ کی سیکیورٹی مکمل ہو گی۔ایس پی ماڈل ٹاؤن نے سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ کچہری کا تفصیلی دورہ کیا اور سیکیورٹی انچارج کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی دینے کی ہدایت کی اور احاطہ عدالت میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -