پاکستان بھارت کوسٹ گارڈز تعاون یقینی بنانے پر رضامند: بھارتی اخبار

پاکستان بھارت کوسٹ گارڈز تعاون یقینی بنانے پر رضامند: بھارتی اخبار

  

نئی دہلی (صباح نیوز)پاکستان اور بھارت اپنے اپنے کوسٹ گارڈزکے درمیان تعاون کو یقینی بنانے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے ۔ایک معروف بھارتی اخبار کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے ماہی گیروں کی رہائی کے طریقہ کار کو آزادبنانے کے اقدامات کے طریقہ کار پرگفتگو کی گئی تاکہ پہلے سے موجود رہائی کے مشکل اور تاخیری طریقہ کار کو تبدیل کیا جائے اور نادانستہ طور پر سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ماہی گیروں کی رہائی میں مہینوں اور سالوں نہ لگ جائیں۔ملاقات میں پاکستان اور بھارت نہ صرف ایک دوسرے کے ماہی گیروں کی جلد رہائی کے لئے آزادانہ طریقہ کار کوموثر بنانے پر رضا مند ہو ئے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ مشترکہ طور پرکسی بھی سمندری آفت سے نمٹنے پر بھی رضامند نظر آئے ۔پاکستان اور بھارت کے مابین یہ ہم آہنگی نئی دہلی میں بھارتی کوسٹ گارڈ کے ڈائریکٹر جنرل راجندرا سنگھ اورپاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے سربراہ ریئر ایڈمرل ذکا الرحمان کی سربراہی میں ہونے والی دونوں ممالک کے وفود کے درمیان ملاقات میں نظر آئی۔ اس ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے حکام نے باہمی طور پر طے کیا کہ بھارتی کوسٹ گارڈز اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اب باقاعدہ طور پر رابطے میں رہیں گے۔

بھارتی اخبار

مزید :

علاقائی -