ملک بھر میں کرپشن کیخلاف بڑی مہم شروع کرنے کا فیصلہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک میں نگراں حکومتوں کے قیام کیساتھ ہی کرپشن کیخلاف بڑی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کرپشن کیخلاف اس مہم کا شکار نواز لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت متعدد سیاسی جماعتوں کے کارکن بھی ہونگے او ر اس سلسلے میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق کراچی اور سندھ میں 2ہزار سے زائد گرفتاریاں ہوں گی اور پنجاب میں اس کی تعداد 4ہزار سے تجاوز کرسکتی ہے۔ اسی طرح بلوچستان میں 50 اور خیبر پختونخوا میں 100کے قریب گرفتاریوں کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ گرفتاریاں کرپشن کیخلاف آپریشن کا خصوصی حصہ ہوں گی۔
بڑی مہم