عمران خان کیساتھ مل کرپاکستان میں انقلاب کی بنیاد رکھ دی،شیخ رشید

عمران خان کیساتھ مل کرپاکستان میں انقلاب کی بنیاد رکھ دی،شیخ رشید

  

راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربرا ہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ مل کرپاکستان میں انقلاب کی بنیاد رکھ دی،میرا دعوی ہے کہ اگر اس ملک کے 25 خاندانوں کے بچوں کا محاسبہ کیا جائے اور انھیں 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا جائے تو اتنی لوٹی ہوئی رقم واپس آ جائے گی کہ پھر آئی ایم ایف کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے سلسلے میں افطار پارٹی سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن میں راولپنڈی کے عوام ووٹ کی طاقت سے کرپٹ ‘منشیات فروشوں اور جواریوں کی پشت پناہی کرنے والوں کو سیاسی موت کی نیند سلا دیں گے۔

شیخ رشید احمد

مزید :

علاقائی -