وزیر مذہبی امور نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی پٹیشن واپس نہیں لی

وزیر مذہبی امور نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی پٹیشن واپس نہیں لی

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وفاقی وزیر مذہبی امور اپنی ضد پر قائم،سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ریویو پٹیشن واپس نہیں لی ،31مئی کو چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا حالانکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سرکاری سکیم 60فیصد اور پرائیویٹ سکیم 40فیصد کے حساب سے کوٹہ تقسیم کیا جا چکا ہے ،سرکاری سکیم کی قرعہ اندازی ہو چکی ہے ،پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ جاری ہے اس کے باوجود وزارت مذہبی امور نے ریویو رٹ واپس نہیں لی سپریم کورٹ نے 31مئی کو سماعت کی تاریخ مقرر کر دی ہے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ،مسٹر جسٹس فیصل عرب،مسٹر جسٹس منیب اختر پر مبنی بنچ سماعت کرے گافریقین کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔

نظر ثانی پٹیشن

مزید :

صفحہ آخر -