حج کمپنیوں کی حتمی فہرست نا مکمل ہونے کی وجہ سے سعودی عرب نے واپس بھجوا دی

حج کمپنیوں کی حتمی فہرست نا مکمل ہونے کی وجہ سے سعودی عرب نے واپس بھجوا دی

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور کی طرف سے پرائیویٹ حج سکیم 2018ء کے لیے فائنل ہونے والی کمپنیوں کی حتمی فہرست نا مکمل ہونے کی وجہ سے سعودی عرب سے واپس وزارت مذہبی امور کی طرف سے جلد بازی میں ارسال کی گئی فہرست میں کمپنی کی ای میل ،کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کا پاسپورٹ نمبر ،موبائل نمبر وغیرہ درج نہیں تھے جس کی وجہ سے فہرست مکمل کر کے دوبارہ بھیجنے کے لیے پاکستان حج مشن کے سپرد کر دی گئی ہے پاکستان حج مشن نے فہرست واپس اسلام آباد دفتر بھیج دی ہے آج مکمل معلومات کے ساتھ واپس سعودی حکومت کو بھیجے جانے کا امکان ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -