سیکرٹری الیکشن کمیشن کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیاگیا،ترجمان

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیاگیا،ترجمان

  

اسلام آباد( آئی این پی ) ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے سیکرٹری الیکشن کمیشن کا بیان میڈیا پرسیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، سیکر ٹری الیکشن کمیشن نے ملک کے مجموعی سکیوررٹی صورتحال کے پیش نظر نشاندہی کراتے ہوئے کہا تھا پر امن الیکشن کا خواب تب ہی پوراہوگا جب الیکشن کمیشن کیساتھ ساتھ تمام سکیورٹی ادارے ، ایڈمنسٹریشن بھی اپنی ذمہ داریاں از خود پوری کرتے رہیں۔منگل کو سیکرٹری الیکشن کمیشن سے منسوب بیان ’’بین الاقوامی قو تیں پاکستانی الیکشن کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے‘‘سے متعلق وضاحت کر تے ہوئے کہا ترجمان الیکشن کمیشن کامزید کہنا تھا سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا جس کا تعلق صرف سکیورٹی صورتحال سے تھا، الیکشن کے انعقاد یا نتائج سے اس بیان کا کوئی تعلق نہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -